تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:53

اوٹ پٹانگ حرکتیں خاتون کامیڈین کو بھاری پڑ گئیں

نیویارک.....آرٹ کے شعبے سے وابستہ فنکار وں کیلئے ہزاروں حاضرین کی موجودگی میں براہ راست پرفارمنس دینا تو معمول کی بات ہے لیکن اکثر اوقات فنکار خود پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقد کئے جانے والے ایک اسٹیج شو میں پرفارم کرنے والی خاتون کامیڈین اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے لگیں جس سے مائیک نیچے گر گیا۔مائیک اٹھا کر خاتون کامیڈین نے جیسے ہی واپس اٹھنے کی کوشش کی تو اسٹیج پر بچھے تار میں اپنا پاؤں بری طرح الجھا بیٹھی اور قلابازی کھاتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گر گئی۔ہوسکتا ہے کہ خاتون کامیڈین نے اپنے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کیلئے یہ جان بوجھ کر ایسا کیا ہو لیکن کچھ بھی ہے حاضرین کو ان کی پرفارمنس سے زیادہ ان کے گر پڑنے نے لطف اندوز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.