21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:33
کینیڈا، کیلگری میں 542 بیٹ مین اکٹھے ہوئے، عالمی ریکارڈ بنادیا
کیلگری......کینیڈا میں آئل کمپنی کے کارکنوں نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ۔ مشہور کامک کردار بیٹ مین کا لباس پہنے 500 سے زائدورکرز نے نا صرف ورلڈ ریکارڈ بنایا بلکہ خیرات بھی اکھٹی کی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پرانا ریکارڈ کو توڑنے اور نیا ریکارڈ بنانے کیلئے بیٹ مین کے لباس میں ملبوس صرف 250 کا مجمع کافی تھا۔کینیڈا کے شہر کیلگری میں 542افراد نے بیٹ مین کا کاسٹیوم پہن کر یہ ریکارڈ بنایا۔ریکارڈ کی شرائط کے مطابق بیٹ مین نما ان سیکڑوں افراد کو کم از کم پانچ منٹ تک ایک جگہ جمع رہنا تھا۔