تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:44

اٹلی :لگژری ہوٹل میں دنیا کا گہراترین سوئمنگ پول

روم...........اٹلی کے ایک فور اسٹارہو ٹل میں لو گوں کی تفریح کیلئے دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول تعمیرکیا گیا ہے۔ اس گہرے ترین سوئمنگ پول کی اونچائی نیچے سے اوپر تک ایک عام 12منزلہ عمارت کے برابر ہے جس میں تربیت یافتہ اسکوبا ڈائیورز اور تیراک سوئمنگ کا مزہ لے سکتے ہیں۔ اس پول کو کسی بلڈنگ ہی کی طرح مرحلہ وار منزلوں میں بنایا گیا ہے جس میں43 لاکھ لیٹر پانی مو جود ہے۔ جدید ڈیزائن کا نمونہ پیش کر تا یہ سوئمنگ پول اس سال جون کے مہینے میں کھولا گیا جوکہ اس ہو ٹل کو نہ صرف دیگر ہو ٹلز سے منفرد بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے بلکہ مقامی افراد اور سیا حوں کی توجہ کا بھی مر کز بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.