تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:55

چین : چا ر ہزار فٹ کی بلند ی پر شیشے کے پل کی تعمیر

بیجنگ..........چین میں چا ر ہز ار فٹ کی بلند ی پر شیشے کا پل تعمیر کر دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے۔ پہاڑی کے ساتھ سا تھ قا ئم کیا جا نے والے یہ پل دو سو فٹ طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے۔ 4ہز ار 7سو فٹ کی اونچا ئی پر چلتے ہوئے آپ کے قدموں تلے صرف ڈھائی انچ موٹا شیشہ ہوتا ہے جس سے ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صا ف نظر آتا ہے۔ اس پل پر پڑ نے والا ایک غلط قدم انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس کے باوجود گلاس واک وے مہم جوئی کے شو قین افراد میں نہایت تیزی سے مقبو ل ہو رہا ہے جس پر چہل قدمی کر نے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.