تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:45

امریکا : 250ہیروں سے سجا ہینڈ بیگ 2کروڑ روپے میں فروخت

نیویارک......امریکا میں مگر مچھ کی کھال سے بنا اور ڈھائی سو ہیروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ دو کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ۔امریکا میں ایک عالمی فیشن برانڈکامگر مچھ کی کھا ل سے تیار کردہ ہینڈ بیگ ایک لاکھ 85ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا ۔برکن بیگ نامی ہینڈ بیگ 18قیراط کے245سفید ہیروں سے مزین ہے جس پر سونے کے تاروں سے کام کیا گیا ہے۔کیلیفورنیا میں ہونے والی نیلامی میں ہینڈ بیگ اپنے ا چھوتے پن اور دلکشی کے باعث دیکھنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا رہا اسے ایک بزنس مین نےخرید ا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.