26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:6
کیوبا:انقلابی رہنما چےگویرا اورہوگو شاویز کے ناموں سے پرفیوم
ہوانا........کیوبا میں انقلابی رہنماوٴں کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلیے انوکھا انداز اپنایا گیا ہے۔ چے گوویرا اور ہوگو شاویز کے نام سے پرفیوم متعارف کرادیے گئے۔ کیوبا میں پرفیوم بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے اپنے نئے پرفیومز کو ملک کے انقلابی رہنما چی گوویرا اور وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ پرفیومز کی رونمائی کی تقریب ہوانا میں ہوئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں پرفیوم تیار کرکے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کوان کی خوشبو سنگھائی جس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ اس پرفیوم کی خوشبو سے انہیں کونسے انقلابی رہنما یاد آتے ہیں۔کمپنی کے مطابق سروے کے بعد سب سے زیادہ دوم نام ہوگوشاویز اور چی گوویرا کا نام لیا گیا۔