27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:26
سرچ انجن گو گل کی آج 16ویں سا لگرہ
نیویارک......این جی ٹی...... گوگل سوئیٹ16 کے دور میں داخل، سرچ انجن گو گل کی16ویں سا لگرہ ، جی نے برتھ ڈے کیپ پہن لی۔ گوگل بھی لڑکیوں کی طرح سوئیٹ 16کے دور میں داخل ہوگیا،دنیا کا مشہور ترین سر چ انجن گو گل آج 16ویں سا لگرہ منا رہا ہے ۔ سا لگرہ کے موقع پر گو گل کے پیچ پرگوگل ڈوڈل نمودار ہورہا ہے جس میں گوگل کے حرف جی نے جہاں برتھ ڈے کیپ پہن رکھی ہے وہیں دیگر حروف خوشی سے ناچتے نظر آرہے ہیں ۔ ستمبر1998 میں جنم لینے والے گو گل سر چ انجن کو امریکا کے دو کمپیوٹر سائنسد انوں سرجی برن اور لیری پیج نے اپنے پی ایچ ڈی پر وجیکٹ کیلئے زمانہ طالب علمی میں ڈیزائن کیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کیلئے معلومات کی آسان اور تیز رسائی کو ممکن بنانا تھا۔ گزشتہ 16 سا لوں سے اس سرچ انجن نے پہلے سے مو جو د اور بعد میں آنے والے تما م سرچ انجنز کو پیچھے چھو ڑتے ہو ئے ناصرف انٹرنیٹ کی دنیا پر اپنی راج دھا نی قائم کی ہو ئی ہے بلکہ آج دنیا بھر کے کروڑوں افراد ہر لمحہ اس سرچ انجن سے مستفید ہورہے ہیں۔