تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:45

دنیا کے دسویں بلند ترین پہاڑ پر خطرناک مہم جوئی!!

برن ......بلند پہاڑوں پر مہم جوئی کرنا کوئی آسان کام نہیں اور خاص طور پر جب بات ہو دنیا کے دسویں بلند ترین پہاڑ پر چڑھائی کی تو یہ کام جان لیواخطرے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ کیا ان مہم جوؤں نے جو سوئزرلینڈ میں واقع میٹرہارن نامی دنیا کے دسویں بلند ترین پہاڑ جاپہنچے۔ بہادر مہم جوؤں کے پہاڑ کی بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے یادگار اور دلکش لمحات کیمرے میں قلمبند کر لئے جو دل دہلا دینے والے مناظر پیش کررہے ہیں۔مہم جوؤں نے اس مقصد کیلئے پہاڑوں پر فوٹوگرافی کرنے والے رابرٹ بوسچ نامی ماہر فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کی ہیں جس نے برف پوش پہاڑوں پر مہم جوئی کی عکاسی کا حق ادا کردیا۔ واضح رہے کہ اب تک پانچ سو سے زائد مہم جو اس پہاڑ کو سر کرنے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.