28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:35
ایسا برگر جو کبھی کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا!!!
روم ......تصویر میں دکھایا گیابرگر دیکھ کر اگر منہ میں پانی آ جائے تو آپ کو مایوسی ہوگی کیونکہ یہ کوئی اصلی برگر نہیں بلکہ صرف ایک ڈرائینگ ہے ۔ مارسیلو نامی ماہر اطالوی فن کار نے یہ ڈرائینگ اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے تیار کی ہے کہ محسوس ہوتا ہے جیسے یہ محض تصویر نہیں بلکہ حقیقی برگر ہو۔صرف رنگین پینسلوں کی مدد سے تیار کی گئی یہ ڈرائنگ دیکھ کر تو بڑے بڑے اسے اصلی سیب سمجھ کر دھوکہ کھا جاتے ہیں اور یہی بات فن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔