28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:36
منچلے نے ملائے ایسے سْرکہ کردیا کمال
نیویارک ......اپنی صلاحیتوں کا ظہار کرکے داد کے خواہشمند لوگوں کی دنیا میں کوئی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جائیں۔ایسا ہی ایک منچلاجو پیشہ ور آرٹسٹ تو نہیں ہے لیکن کھیل ہی کھیل میں ہارمونیکا کے ذریعے ایسی ایسی دھنیں بجاتا ہے کہ سننے والے کے کانوں میں رس گھول دے۔ ریان نامی شخص نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے اپنی صلاحیتوں کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا اور انٹرنیٹ پر اپنے ہزاروں مداح بنا لئے۔