29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:17
چار ٹائروں والا منفرد الیکٹرک اسکیٹ بورڈ
سڈنی ......عام طور پر دنیا بھر میں اسکیٹ بورڈ دو ٹائروں کا ہو تا ہے لیکن آسٹریلین ماہرین نے خطر وں کے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے چار پہیوں کا حامل ایک زبردست اسکیٹ بورڈ متعارف کر وایا ہے۔چار پہیوں کا حامل یہ اسکیٹ بو رڈ بر قی توانائی سے چلتا ہے جس میں30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اس اسکیٹ بورڈ کو ہموار سڑکو ں کے علاوہ مٹی اور گھاس پر بھی اسی رفتار سے چلایا جاسکتا ہے۔