تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:39

کبھی دیکھا ہے اتنا عقلمند اور سلیقے مند کتا۔۔؟

ماسکو......با صلاحیت ڈوگی میاں نے کھیتوں کی دیکھا بھال کا کام سنبھال لیاہے۔یوں تو کتے اپنی وفاداری کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن روس میں ا یک ڈوگی نے تو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرسب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔48سالہ الیگزینڈرنامی کسان کے پالتو کتا نے اپنے مالک کی مدد کرنے کے غرض سے کھیتوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے اور نہ صرف مہارت سے کھیتوں میں ہل چلاتا نظر آتا ہے بلکہ ہینڈ پمپ چلا کر بالٹی بھی بھر تا ہے اور کھیتوں کو سیراب کرتا ہے ۔لیمن نام کے یہ ڈوگی میاں انتہائی شوق سے اپنے مالک کے ہمراہ روزانہ کھیتوں کو دیکھنے آتے ہیں اور پورے دن فصلوں کی دیکھ بھال کرتے اور اپنے مالک کی مدد کرتے ہیں۔جی جناب انسان دوستی، محبت، کام کرنے کی لگن اور صلاحیتوں کی ایسی مثال آپ کو شاید ہی کہیں ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.