2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:58
با صلاحیت کتے نے کھیتوں کی دیکھا بھال کا کام سنبھال لیا
ماسکو .......یوں تو کتے اپنی وفاداری کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن روس میں اس ڈاگی میاں نے تو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔48سالہ الیگزینڈرنامی کسان کے پالتو کتا نے اپنے مالک کی مدد کرنے کے غرض سے کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا ہے اور نہ صرف مہارت سے کھیتوں میں ہل چلاتا نظر آتا ہے بلکہ ہینڈ پمپ چلا کر بالٹی بھی بھر تا ہے اور کھیتوں کو سیراب کرتا ہے۔ لیمن نام کے یہکتا انتہائی شوق سے اپنے مالک کے ہمراہ روازانہ کھیتوں کو دیکھنے آتا ہے اور پورے دن فصلوں کی دیکھ بھال کرتا اور اپنے مالک کی مدد کرتا ہے۔جی جناب انسان دوستی، محبت، کام کرنے کی لگن اور صلاحیتوں کی ایسی مثال آپ کو شاید ہی کہیں ملے۔۔!!