3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:18
امریکی نوجوان کا اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ
نیویارک ......اسکیٹنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اسکیٹنگ کرتے وقت توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے لیکن ایک امریکی نوجوان کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے۔جی ہاں امریکا سے تعلق رکھنے والے جیمز کیلی نامی نوجوان نے پہاڑوں کے درمیان بنی سڑک پر اسکیٹ بورڈنگ کاشاندار مظاہرہ پیش کیا ۔گو کہ جیمز کیلی اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران ایک موقع پر بری طرح گر بھی گیا لیکن پھر بھی اس نے ہمت نہ ہاری اور دوبارہ اٹھ کر اپنا سفر جاری رکھا۔ڈھلان والی سڑک پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے نوجوان کی شاندار اسکیٹنگ پر مبنی ویڈیو نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔