تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:38

ویڈیو گیم" مڈل ارتھ:شیڈو آف مورڈور" متعارف

نیویارک...... ایکشن سے بھرپور نیاویڈیو گیم" مڈل ارتھ:شیڈو آف مورڈور" متعارف کروادیاگیا۔ ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور ویڈیو گیم " مڈل ارتھ:شیڈوآف مورڈور" (Middle Earth-Shadow of Mordor)متعارف کر وا دیاگیا ہے۔وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آرہا ہے۔ گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم19نومبر کو لانچ کر دی جائیگی جوپی سی ،ایکس باکس ون اور تھری ، پلے اسٹیشن تھری اور فور کے موزوں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.