تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:28

ڈرون نے آتش فشاں پھٹنے اور لاوا اگلتے پہاڑکی ویڈیو بنا ڈالی

نیویارک......آئس لینڈ کے لاوا اور پتھر اگلتے آتش فشاں کی ڈرون سے فلمائی گئی حیرت انگیز وڈیو سامنے آگئی ہے۔آئس لینڈ کا سب سے خطرناک اور فعال آتش فشاں بار بار برنگا کی وڈیو کواڈ کوپٹر سے لی گئی ہے جس میں آتش فشاں کے اندر انتہائی قریب سے دیکھا گیا ہے‘ لاوا اور پتھر اگلتے آتش فشاں سے دھماکوں کی آوازوں کو بھی سنا جا سکتا ہے۔واٹنا جوکل گلیشیئر کے نیچے واقع اس آتش فشاں نے 16 اگست کو لاوا اگلنا شروع کیا تھا اور ڈرون کے ذریعے اس کی وڈیو 20 ستمبر کو فلمائی گئی۔ ڈرون آپریٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی سے ڈرون پگھل چکا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس کا میموری کارڈ محفوظ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.