5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:18
ڈچ ڈیزائنر نے بجلی پروف لباس تیار کر لیا
ایمسٹرڈیم.......دیدہ زیب رنگوں سے بنے نت نئے ڈیزائن متعارف کروانا تو فیشن ڈیزائنرز کا کام ہے ہی لیکن نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر نے تو کمال ہی کردیا۔انوک ویپرچٹ نامی ڈچ ڈیزائنر نے میٹل کی مدد سے ایسا انوکھا لباس تیار کیا ہے جو نہ صرف بجلی پروف ہے بلکہ بجلی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لباس کی تعارفی تقریب میں انوک نے یہ حیرت انگیز لباس زیب تن کر کے 5لاکھ والٹ بجلی جذب کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔پلیٹ میٹل کی مدد سے تیار کئے گئے اس لباس میں ایک ہیلمٹ بھی شامل ہے جبکہ اس میں 600میٹل رنگز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔اس موقع پر انوک نے لباس میں بجلی جذب کر کے اسے کوائلز میں منتقل کیا اور بجلی کی لہریں پیدا کرنے کا بھی مظاہرہ کیا۔