8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:31
بھارت؛ کان میں گھُسا جھینگر باہر نکال لیا گیا
نئی دہلی......بھارت میں ڈاکٹر نے ایک شخص کے کان میں گھسے جھینگر کو نکال لیا۔ خبروں کے مطابق ایک شخص کان میں درد کی شکایت لیے ڈاکٹر کے پاس گیا۔ معائنہ کرنے پر اس کے کان میں "جھینگر" کی موجودگی کا پتا چلا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری کی آلات کی مدد سے جھینگر کر پکڑ کر باہر نکال لیا۔ ماہرین کے مطابق ہوسکتا ہے کہ جھینگر سونے کے دوران اس کے کان میں جاگھسا ہو۔