10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:53
اطالوی ہیر اسٹائلسٹ نے با لوں سے کار سجا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
روم..........خواتین دلکش نظر آنے کیلئے مصنو عی بالو ں اور وگز کا استعمال کر تی ہی رہتی ہیں لیکن ایک اطالوی ہیر اسٹائلسٹ نے تو کمال ہی کر دیا۔40سالہ ایک خاتون جو کہ ایک ہیر اسٹائلسٹ ہیں نے اپنے پیشے کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے اپنی کار کو 150گھنٹوں کی لگاتار محنت کے بعد انسانی بالوں سے کسی ماڈل کی سجا کر منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔ ان خاتون نے مختلف رنگوں کے انسانی بالوں سے اپنی کار کی مکمل بیرونی باڈی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اندرونی حصے کو بھی سجا کر عالمی ریکارڈ کی بک میں اپنا نام شامل کر والیا ہے ۔اس بالوں میں ڈھکی چھپی لمبی زلفوں والی کار کو سڑک پر چلتا دیکھ کر ہر نگاہ اس پر رک جاتی ہے۔