تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:47

امریکی خاتون اول مشعل اوباما شلغم کی خوبیاں بتاتے ہوئے جھوم اْٹھیں

واشنگٹن ......امریکی وائٹ ہاؤس میں روزانہ نت نئے انواع و اقسام کے پکوان تیار کئے جاتے ہونگے لیکن خاتون اول کو تو کھانوں میں سبزیاں ہی بھاتی ہیں۔جی ہاں سماجی ویب سائٹ پر صحت بخش غذا اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے ہونے والے ایک سیشن کےشرکاء سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے جسم کی اضافی کیلوریز کو کس طرح کنٹرول کرتے ہیں۔جواب میں امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ جواباً شلغم ہاتھ میں پکڑے جھومتی دکھائی دیں۔مشعل اوباما کے ڈائٹ پلان کے رازوں سے پردہ اٹھانے والی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پرچند ہی گھنٹوں میں مقبول ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.