تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:49

باراک اوباماکی کیوبا کے مشہور کامیڈی شو میں شرکت

ہوانا......امریکی صدر باراک اوباما سیاسی داؤ پیچ کے ساتھ ساتھ حسِ مزاح میں بھی کمال کی مہارت رکھتے ہیں ،جنہوں نے تاریخی دورہ کیوبا کے سلسلے میں ایک کامیڈی شو میں شرکت کی۔

کیوبا کے معروف کامیڈین پین فیلو کیلئے ر یکارڈ کرائی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اوباما اور کامیڈین کے درمیان ٹیلیفون پردلچسپ گفتگو جاری ہے جس میں اوباما کامیڈین کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ریکارڈ ہونیوالی اس ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر میں کیوبا کے کامیڈین پین فیلو ہسپانوی زبان میں سوالات پوچھ رہے ہیں جبکہ اوباما انگریزی میں جوابات دے رہے ہیں۔

اس دلچسپ گفتگو کے دوران کامیڈین نے صدراوباما کوخوش آمدید کہتے ہوئے مشورہ دیا کہ زیادہ سامان لیکرہوانا نہیں آئیے گا ورنہ ائیرپورٹ پرپھنس جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.