8 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:36
امریکی خاتون اوّل کی فٹنس مہم ’لیٹس موو‘ پر ویڈیو جاری
نیو یارک........امریکی خاتون اوّل اپنی فٹنس کیسے برقرار رکھتی ہیں، صحت مند زندگی کا راز کیا ہے، سب امریکیوں کو بتانے کے لیے پروموشنل ویڈیو اجری کر دی گئی۔ موٹاپے کے خلاف 5سال قبل شروع کی گئی امریکی خاتون اول کی ’لیٹس موو‘ نامی مہم کی تشہیر کے سلسلے میں مشیل اوباما کی ایک اور ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں امریکی خاتون اوّل وائٹ ہاؤس کے اتھلیٹک یونٹ میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے اپنے ٹرینر کے ہمراہ سخت ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جس میں رسی کودنا، وزن اْٹھانا اور پنچنگ بیگ پر مکّوں کی لگاتار پریکٹس شامل ہے۔