9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36
پنجاب: صحت کی معیاری سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام منظور
لاہور ......پنجاب حکومت نےصحت عامہ کی معیاری سہو لتیں یقینی بنانے کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہناہےکہ پہلے مرحلے میں10اضلاع میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائیگاجبکہ اس سلسلےمیں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت بھی یقینی بنائی جائیگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نےویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سےخطاب کیا۔انہوں نےکہاکہ صحت عامہ کی بہتری کے پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پورے پنجاب تک بڑھایا جائیگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے وضع کردہ پروگرام پرتیزی سےعمل کیا جائےاور پروگرام پر عملدرآمد کیلئے آزاد اور خود مختار ادارے کے قیام کا جائزہ لیا جائے۔ شہبازشریف نےیہ بھی کہاکہ پروگرام کی مکمل مانیٹرنگ کا جامع میکانزم بھی مرتب کیا جائے۔