تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:5

گیارہ ماہ کی عائشہ خطرناک بیماری میں مبتلا

کراچی.......... گیارہ ماہ کی ننھی عائشہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے کہ چوٹ لگ جائے تو خون بند نہیں ہوتا اور چوٹ لگ گئی ہے،ضرورت ہے ایک ایسے انجکشن کی جو پاکستان میں دستیاب نہیں۔ یہ ہے ننھی منی عائشہ جو خون کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں خون جمنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے ۔ ایسے میںکوئی چوٹ یا جلد پر کٹ لگ جائے تو خون کا بند ہو نا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ۔20 ہزار ماہانہ کمانے والا عائشہ کا باپ اپنی پھول جیسی بیٹی کی زندگی بچانے کے لئے پر یشان ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کا واحدعلاج فیکٹر 8 کے انجیکشن ہیں جو بدقسمتی سے نہ ہی کوئی مقا می کمپنی بناتی ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر برآمد کئے جاتے ہیں۔ عائشہ کے والد کے مطابق ان کے تین بچے اس مرض میں مبتلا ہیں جس میں سے ایک جان کی بازی ہار چکا ہے۔گیارہ ماہ کی عائشہ رو رو کر جہاں اپنی تکلیف کا اظہار کر رہی ہے وہیں اس کےوالدین فیکٹر 8 کا انجیکشن نہ ملنے کے باعث پر یشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ فوری طور پر پاکستان میں ان انجیکشن کو بنایا جائے یا پھر بیرون ملک سے برآمد کرایا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.