تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:0

تھر میں بیماری کے باعث موروں کی اموات کا سلسلہ جاری

تھر..........صحرائے تھر میں قدرتی حسن کے شاہ کار موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔رانی کھیت کی جان لیوا بیماری نے نگر پارکر کے دو دیہات میں مزید سترہ موروں کی جان لے لی۔تھر کے صحرا میں رانی کھیت کا عفریت اب تک درجنوں موروں کی موت کا سبب بن چکی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگر پارکر کے گاؤں سوبھارو سموں میں مزید دس اور گاؤں ویرا واہ میں سات مور ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ رانی کھیت کی بیماری سے مرنے والے موروں کی تعداد 140ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.