11 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:36
چلچلاتی دھوپ جلد کےساتھ صحت کیلئے بھی نقصان دہ
لندن ......سخت گرمی اور چلچلاتی دھوپ جلد کے ساتھ صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہلکی غذا ؤں کا استعمال ضروری ہے، اس کے ساتھ جوسز، پانی ، دیگر مشروبات اور رس دار پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں دھوپ سے بچاؤ کیلئے باہر نکلتے ہوئے چھتری، ہیٹ، اور سن گلاسز لگانا بھی ضروری ہے ۔