تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:33

ملک میں پولیو کے کیسوں میں 70 فیصد کمی

اسلام آباد.....آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات پولیو پروگرام پر بھی پڑے ہیں ۔ شمالی علاقوں کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں پولیو کے کیسز میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔وزیراعظم کے پولیو پروگرام کی مشیر عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ پولیو سے شدید متاثرہ علاقوں سے حاصل کیے گئے نمونے جو کئی ماہ تک پازیٹیو رہتے تھے ،اب ان کے تنائج دوبارہ منفی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں 15 برسوں میں پولیو کے کیسز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کی بڑی وجہ شدت پسندوں کی کارروائیاں تھیں ۔ مگر 2015 میں پولیو کے صرف 25کیس سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.