تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:43

گوگل نے ڈائیٹ کرنے والوں کی مشکل آسان کردی

لندن ......سامنے رکھے کھانے میں کتنی کیلوریز ہیں ،گوگل کی نئی ایپلیکشن نے ڈائیٹ کرنے والوں کی مشکل آسان کردی ہے ۔ کیا کھائیں اور کتنا کھائیں اس حوالے ڈائیٹ کرنیوالے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔خوراک کتنی گھٹے ،کہ وزن نہ بڑھے ،یہ جاننے کیلئے وہ سو جتن کرتے ہیں،لیکن اب گوگل نے یہاں بھی مشکل آسان کردی ہے۔امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے آئی ایم ٹو کیلوریز نامی نئی گوگل ایپلی کیشن،جس میں کھانے کی تصویر ڈالتے ہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ اس میں کتنی کیلوریز ہیں ،آزمائشی بنیادوں پر اس ایپلی کیشن کی کامیابی کے بعد اسے گوگل کے عام صارفین کیلئے بھی پیش کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.