12 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:16
جنو بی کوریا میں مرس وائرس سے نو افراد ہلاک
سیول....... جنو بی کوریا میں مرس وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، اب تک نو افراد جان لیوا مرض سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے بچنے کے لئے شہری ماسک پہن کے روزمرہ کام انجام دے رہے ہیں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وائرس کے خوف کی وجہ سے کاروبار کم ہو کر رہ گیا ہے ۔محکمہ صحت کے حکام نے مرس کے مزید 14 کیسز کے سامنے آنے کا کی تصدیق کی ہے یوں ملک بھر میں مرس کے ایک سو 22 کیسز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جن میں سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہین جبکہ 2 ہزار 700 اسکولوں کو بند کر دیاگیا ہے ۔