تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

کراچی......کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ میں رواں سال ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 56 سالہ طالب علی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا اور ایک روز قبل جاں بحق ہوا، متاثرہ فرد کا تعلق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے ہے۔ رواں سال نگلیریا سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نگلیریا کا جر ثومہ صاف پانی میں افزائش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.