14 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:36
کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں میں سوار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ
کوئٹہ ......محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ پہنچنےوالی ٹرینوں کے تمام مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ فیصلے کے تحت ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کےزیرانتظام محکمہ ریلوے کےتعاون سے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائیگی، اس مقصد کیلئے ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ا س سے قبل کوئٹہ سے جانے والے 4 ٹرینوں میں سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے تھے۔