تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:27

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ہڑتال

پشاور........... لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ روز ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ڈاکٹرز اور نرسز نے ہڑتال کر دی ۔ ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری تک مریضوں کو سروسز کی فراہمی کے بائی کاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ہڑ تال سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ڈاکٹرز اور نرسز ہڑتال پر ہیں جہاں ڈاکٹرز نے ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز کا بائی کاٹ کر رکھا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ پولیس کی ملی بھگت سے رونما ہوا، اس لئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل اور ڈاکٹرز کو تحفظ دیا جائے۔ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی ہڑ تال سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ اس صورتحال پر مریضوں کے رشتہ دار تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بیشتر مریض دور دراز علاقوں سے آئے ہوئےہیںلیکن ہڑتال سے ان کا علاج نہیں ہو رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز ایک زخمی شخص کو لایا گیا تھا جو اسپتال میں چل بسا، جس پر جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے موقع پر موجود ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.