تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:4

مسکرانا صحت کیلئے مفید ہے ،امریکی ڈاکٹرز

نیویارک..... امریکی ڈاکٹرز نے ایک سروے اور مشاہدے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مسکرانا صحت کیلئے مفید ہے ،اگر آپ کا موڈ آف ہے اور آپ تھکاوٹ کا شکار محسوس کررہے ہیں تو مسکرائیے ، اس سے آپ کو نئی توانائی ملے گی ۔امریکی ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق مسکراہٹ نہ صرف آپ کا موڈ تبدیل کردیتی ہے بلکہ آپ کو دیکھ کر دوسرے کو بھی اچھا پیغام جا تا ہے اور یوں مجموعی صورتحال بہتر ہوجاتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق زبردستی کی مسکراہٹ بھی آپ کا تناؤ کم کرتی ہے اور آپ خود کو پہلے سے زیادہ پرسکون محسوس کرسکتے ہیں۔تو جب بھی آپ خود کو تھکاوٹ یا دباؤ کا شکار محسوس کریں تو اس کا مقابلہ مسکراہٹ سے کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.