تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:31

ڈیرہ اسماعیل خان کا گھرانا بیٹے کی بیماری کے باعث کرب میں مبتلا

ڈی آئی خان......اولاد،والدین کی زندگی میں ان کی خو شی اور شادما نی کا با عث بنتی ہے، مگر بعض اوقا ت اولاد امتحان بھی بن جا تی ہے۔ ڈیرہ اسما عیل خان کا ایک گھرانہ اکلو تے بیٹے کی بیما ری کے با عث ایسے ہی امتحان اورکرب سے گزررہا ہے۔ سات سالہ ننھی سی جان محمد شہیرکی یہ آہ و فغاں ،درد کی شدت بیاں کر رہی ہیں،کسی مسیحا کی مسیحائی طلب کر رہی ہے،جو بھی ہے نہ صرف والد ،والدہ،چھو ٹی بہن، دادااور خود محمد شہیر سمیت ہرسننے اور دیکھنے والے کے لئے نا قابل برداشت امتحان ہے، جس سے منہ مو ڑا جا سکتا ہے نہ آنکھیں اور کان بند کئے جا سکتے ہیں۔نو ما ہ قبل شہیر چاک و چو بند ہو نہا ر،اسکول پڑھتا اور قرآن حفظ کر رہا تھاکہ اچانک جان لیوا بر ین ٹیو مر کی نشاندہی ہو ئی ، درست اور مکمل علاج نہ ہو نے کے باعث آنکھیں با ہر آگئیں اورمنہ کھل گیا ۔ والدین کی خو شیوں ،شادما نیوں کا سبب بننے والا،تکلیف اور آزمائش کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ بن گیا۔ تین ما ہ میں اس کو پچیس شعاعیں لگا ئی گئیں،پیمز میں جب ڈاکٹر نے دیکھا تو اس نے کہا کہ جہاں اس کا ٹیو مر تھاوہاں اسے شعاع لگی بھی نہیں،تو انہوں نے بھی لا علا ج کر دیا،جہاں ٹیومر ہے وہاں کی سر جری پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔ صدر سے اپیل ہے ،ڈاکٹر عامر لیا قت سے اپیل ہے کہ اس کا جلد از جلد علا ج کرایا جا ئے، ہم اس کے لئے بہت پریشان ہیں۔شہیر کا والددرزی ہے، وہ یہ کام بچے کی تیما رداری کے با عث چھوڑ چکا ہے ،جمع پو نجی علاج معالجہ پر صرف ہو چکی ، جبکہ بچے کی آہ و فغا ں ،درد کی ٹیسیں ،فریادیں بدستور جا ری ہیں اور اس یقین پر رب العزت سے دعائیں اور فریا دیں کی جا رہی ہیں کہ خدا، زمیں سے گیا نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.