23 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:19
نیند کے اوقات میں تبدیلی سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
نیویارک......بے قاعدہ نیند یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔یہ بات کرنٹ بیالوجی نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد کی صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ جسم کے اندرونی ربط یا جسمانی اوقاتِ کار بار بار تبدیل ہونے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جن کے خاندان میں چھاتی کے سرطان کا مرض پایا جاتا ہو، انہیں مختلف شفٹوں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔ تجزیے سے پتا چلا ہے کہ شفٹوں میں کام کرنے والے افراد اور فضائی میزبانوں میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔