25 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:47
کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت
کراچی ......کراچی شہر میں نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق نیگلیریا کا ایک اور شکار 25سال کا عباد نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جس کے بعد رواں سال کراچی میں نیگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ نیگلیریا کا وائرس پانی میں کلورین کی مقدار کم یا نہ ہونے کی وجہ سے پروان چڑھتا ہے۔ نیگلیریا کا وائرس ناک میں پانی جانے سے دماغ میں چلا جاتا ہے اور دماغ کو کھاتا رہتا ہے جس سے متاثرہ شخص کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک نجی اسپتال کی جانب سے نیگلیریا کے علاج کی دریافت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔