28 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59
سانس کی بو سات بیماریوں کا پتہ دیتی ہے: تحقیق
لندن.......اگر آپ کی سانسوں سے بو آتی ہو تو جان لیں، دانتوں یا مسوڑہوں کی خرابی اس کی وجہ نہیں،بلکہ اس کا سبب ہو سکتی ہیں انسان کے اندر موجود دیگر بیماریاں۔ ایک تحقیق کے مطابق سانسوں سے آنے والی بو انسانی جسم کے اندر ہونے والی سات بیماریوں کا پتہ دے رہی ہوتی ہے۔ سانس کے ساتھ شکر والی ٹوفی کی خوشبو یا امونیا جیسی چبھتی ہوئی بو کی وجہ ذیابیطس ہو سکتی ہے، اگر سانس کی بو کافور جیسی محسوس ہو تو سمجھ جائیں کہ ایسا سائی نس کے انفیکشن کے باعث ہو رہا ہے، سانس میں خراب دودھ جیسی بو محسوس ہو تو اندازہ کرلیں آپ کے جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی ہے، اگربو ہو بد بودار گوشت کی تو یہ ٹانسلز میں خرابی کی علامت ظاہر کرتے ہیں، صبح اٹھتے ہی برش کرنے کے بعد بھی منہ کی بو دور نہیں ہو رہی تو منہ کی خشکی بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے، سانس میں مچھلی کی بو خراب گردوں کی علامت کو ظاہر کرتی ہے، مسوڑھوں کا انفیکشن بسا اوقات انسانی فضلے کی بو بھی پیدا کرسکتا ہے، اس طرح منہ سے انسانی فضلے جیسی بو آتی ہے،لہٰذا اگر آپ کے منہ سے بھی بدبو آتی ہے تو اس کا جائزہ لیں اور متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔