تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

راولپنڈی: ڈینگی زور پکڑنے لگا،33افراد مرض کا شکار

راولپنڈی......راولپنڈی میں ڈینگی زور پکڑنے لگا، شہر میں اب تک ڈینگی سے 33 مریض متاثر ہو چکے ۔ڈینگی کی زد میں انتظامیہ کے مطابق اگست میں اب تک 33افراد میں اس جان لیوا مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ ستمبر کے آخر تک رہے گا۔ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہولی فیملی،ڈی ایچ کیواور بے نظیر بھٹو اسپتال میں الگ وارڈز بنادیے گئے ہیں ۔راولپنڈی میں ڈینگی سے ڈرے سہمے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نا کا فی ہیں۔احتیاط نہ برتنے والے لوگوں کو جرمانے تو کیے جا رہے ہیں لیکن مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.