تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، ماہرین

لندن...... آٹھ گھنٹوں سے زیادہ کام کرنا فالج کے حملےکا خطرہ بڑھادیتا ہے،نئی ریسرچ نے دفاتر میں دیر تک کام کرنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔کچھ ملازمین کی مجبوری تو کسی کو آمدنی میں بہتری کی امید ہوتی ہے جو انہیں دیر تک کام کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنے کی یہ روٹین آرام کی کمی کا باعث تو ہوتی ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فالج کا خطرہ بھی تینتیس فیصد بڑھادیتا ہے جیسے جیسے کام کا دورانیہ بڑھتا جاتا ہے۔اسی رفتار سے اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں کی حالیہ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں 55 گھنٹوں سے زیادہ کام کرتے ہیں ، ان میں دل کے دورے کا خطرہ بھی ان لوگوں کے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ ہوتا ہے ، جو ہفتے میں پینتیس سے چالیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.