تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:4

دنیا بھر میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ، رپورٹ

کراچی.....ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کےمعتبر طبی تحقیقی جریدے ’’لانسیٹ‘‘ میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایک سو اٹھاسی ملکوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیماریوں کے باوجود لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ مثبت صحت مندی کی علامت ہے۔ عالمی سطح پر عمومی صحت میں بہتری کی وجہ کئی مؤثر ادویات کا متعارف کروانا ہے۔ مؤثر ادویات کئی مُوذی و متعدی امراض کے علاج کے سلسلے میں کامیاب طبی ریسرچ کا نتیجہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدی امراض کی افزائش اور انسانی جسم میں معذوری کا باعث بننے والی بیماریوں کا چیلنج ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسانوں نے اِس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھی مؤثر طریقے ڈھونڈنے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.