تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:43

پولیو مہم سیکیورٹی خدشات پر 3حصوں میں تقسیم، 7ستمبر سے شروع ہوگی

کراچی......این این آئی......کراچی میں جاری آپریشن اور سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو 3حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پولیو مہم اب 7ستمبر سے شروع ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر میں سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم کو 3حصوں میں تقسیم کردیا گیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں انتہائی حساس علاقے، جبکہ دوسرے مرحلے میں حساس علاقے اور آخری مرحلے میں عام علاقوں میں معمول کے مطابق پولیو مہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق 7ستمبر سے جاری پولیو مہم کے دوران 22لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے لئے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ انجکشن کے ذریعے بھی ویکسینشن کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.