تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

قربانی کے جانوروں سے کانگو وائرس پھیل سکتا ہے، محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب

لاہور........محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے وارننگ دی ہے کہ قربانی کے جانوروں کے ذریعے کانگو وائریس پھیل سکتا ہے۔اس حوالے سے محکمۂ لائیو اسٹاک پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی بڑی منڈیوں میں قربانی کے جانور دوسرے صوبوں سے بھی لائے جارہے ہیں۔مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ جہلم اور چکوال سے لائے جانے والے جانوروں کی گاڑیوں میں اسپرے کیا جائے، پنجاب کے داخلی راستوں پر کانگو وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے جائیں، ہر ضلع میں کانگو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے پوسٹیں بنائی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.