10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
اٹک کے گرلزاسکول میں مچھر مار اسپرے، 80 طالبات بے ہوش
اٹک.....ڈینگی کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے جنڈ کے اشتراک سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے سپرے سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جنڈ کی 80طالبات بے ہوش ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
محکمہ صحت پنجاب اور ٹی ایم اے جنڈ کے اشتراک سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے سپرے سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جنڈ کی 50 طالبات بے ہوش ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی او اٹک کے مطابق بے ہوش ہونے والی طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لے کر سیکرٹری صحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرہ طالبات کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ حفاظتی انتظامات کے بغیر سپرے کرنے کی الگ سے انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے