11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:35
ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ میں 10 ہزار مریض آپریشن کے منتظر
گوجرانوالہ........ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ میں 10 ہزار مریض آپریشن کے منتظر ہیں ۔ اگر آج آپ کو ڈاکٹر نے کوئی آپریشن تجویز کیا ہے تو وہ آپریشن جنوری 2017 میں ہوگا۔
شہر نہیں ،پوراضلع اوروہ بھی 45لاکھ کی آبادی والا ضلع گوجرانوالہ،جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ہے ،اکلوتاسرکاری اسپتال اوراس اکلوتے اسپتال کاآپریشن تھیٹربھی ہےاکلوتا۔یہاں آنے والے مریضوں کو آپریشن کے لئے طویل انتظارکرنا پڑتاہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت زیرالتواء آپریشن کی تعدادہے10ہزار۔ ان دنوں نئے آنے والے مریضوں کوآپریشن کےلئے آج کل کی نہیں بلکہ اگلے سال کی تاریخ دی جارہی ہے، یعنی جنوری 2017کی ۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر انوار امان نے جیونیوز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی کمی نہیں بلکہ مسئلہ اکلوتا آپریشن تھیٹر کاہے۔