تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:5

پستہ قامت افراد میں عارضہ قلب کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

لندن......برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پست قامت افراد میں دل کی بیماریوں کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے قد چھوٹے ہوتے ہیں ان میں لمبے قد والے افراد کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے 2 لاکھ افراد کے قد اور دل کی صحت کوکنٹرول کرنے والے ڈی این اے کے مخصوص حصے سے پتہ لگایا گیا کہ قد میں ہر ڈھائی انچ کے اضافے سے دل کی بیماریوں کا امکان 13اعشاریہ 5 کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے قد سے قطع نظر ہر کسی کو صحت مندانہ غذا، باقاعدہ ورزش اور سگریٹ نوشی نہ کرنے جیسی عادات اپنانی چاہئیں تاکہ دل کی بیماریوں کا امکان کم ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.