12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:3
پشاور:سیوریج کے پانی میں دوبارہ پولیو وائرس کا انکشاف
پشاور.......پشاورکے علاقے لڑما اور شائین مسلم ٹاؤن میں سیوریج کے پانی میں دوبارہ پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ون وائرس ایک خطرناک وائرس ہے۔ رواں سال پشاور میں پولیو کے 8کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین پشاور کے نواحی اور گنجان آباد علاقوں میں رہائش پزیر ہیں ۔ جس کی وجہ سے پولیو وائرس متاثرہ علاقوں کی نالیوں میں پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پی ون وائرس ایک خطرناک وائرس ہے اور بچوں میں یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ پشاورسمیت صوبہ میں تین روزہ انسداد پولیومہم 14 ستمبرسے شروع کی جارہی ہے جس میں 53 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران بچوںکو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ بچوںکی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔