تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

نوابشاہ: کروڑوں کا اسپتال منصوبہ 7سال بعد بھی نامکمل

نواب شاہ..........نواب شاہ میں 90کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے شروع ہونے والا میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ فنڈز رک جانے کے باعث اور 7سال گزر جانے کے باوجود تاحٓال مکمل نہ ہوسکا۔

2009میں نواب شاہ سمیت دیگر شہروں کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں دینے کے لئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر قاضی احمد روڈ پر اس منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا، تو عوام میں خوشی کی لہر دوڈ گئی تھی، مگر اچانک منصوبے کا کام روک دیا گیا اور اس اسپتال کی تعمیر کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ اس منصوبے کو پلان کے تحت 2013میں مکمل ہونا تھا۔

ماں اور بچے کی صحت کے اس میگا پروجیکٹ سے نہ صرف نواب شاہ بلکہ سانگھڑ، دادو، نوشہرو فیروز اور مٹیاری سمیت دیگر شہروں کے مریضوں کو فائدہ ہونا تھا، مگر اس منصوبے کا کام فنڈز رک جانے کی وجہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ لوگوں کو صحت سے مطاق سہولیات مل سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.