تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:15

فنڈ کی کمی، خیبر پختون خوا میں کینسر کے مریضوں کا علاج متاثر ہوگا

پشاور....... فنڈزکی کمی کے باعث خیبرپختونخوا میں کینسرکے مریضوں کا علاج متاثرہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صوبےکے2بڑے اسپتالوں کوکینسرکےعلاج کے لیے فنڈز ہی نہیں ملے، حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے فنڈزکی کمی پروزارت صحت اورسیکریٹری صحت کوخط لکھ دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ضرورت مند مریضوں کیلئے فوری 10کروڑروپے جاری کرے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کینسرکی تین قسموں چھاتی، معدہ اورپھیپھڑوں کے علاج کے لئے حکومت نے رقوم ہی مختص نہیں کیں جس کی وجہ سے وہ مریض جو ان امراض کا شکارہیں کا علاج متاثرہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاورکے بڑے اسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے اس حوالے سے حکومت کوخط بھی لکھا ہے کہ فنڈزفراہم نہ کئے گئے توزیرعلاج مریضوں کا نہ صرف علاج رک سکتا ہے بلکہ انہیں مفت ادویات دینے کا سلسلہ بھی بند ہوسکتا ہے۔

خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان مریضوں کے علاج کے لئے 20 کروڑروپے جاری کرے۔ ان ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فنڈزجاری نہ ہونے سے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے علاج کرانے والے مریض بھی متاثرہونگے۔ یادرہے کہ حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں کینسرکے مریضوں کے علاج کے لئے رقوم مختص نہیں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.