6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا
کوئٹہ.......کوئٹہ میں فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے۔
عباس نوتکانی آر ایم او جنرل کے مطابق عید الاضحی کے بعد اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا گیارہ مریض لائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے نمونے پی سی آر ٹسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ہیں تاہم گزشتہ دو روز کے دوران کانگو وائرس کے شبہ میں مبتلا اسپتال میں زیر علاج تین مریض دم توڑچکے ہیں۔