تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی سے جدا ہونے والا سر دوبارہ جوڑ دیا

سڈنی......طب کی دنیا کا حیرت انگیز کارنامہ ، آسٹریلیا میں ماہر ڈاکٹروں نے 16 ماہ کے بچے کا ریڑھ کی ہڈی سے جدا ہونے والا سر جوڑ کر اسے نئی زندگی دے دی۔ اس موقع پر بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک معجزہ ہے،جس لمحے میں نے اسے کار سے نکالا ،میں جان گئی تھی کہ اس کی گردن ٹوٹ چکی ہے۔

لیکن اس ماں کی مایوسی کو ڈاکٹروں نے خوشی میں بدل دیا۔ 6 گھنٹے کا آپریشن اور اب جیکسن ٹیلر اپنے قدموں پر چل رہا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے حادثے کے بعد عموماً بچے زندہ نہیں رہ پاتے۔ اگر زندہ رہ جاتے ہیں تو نہ وہ خود سانس لے سکتے ہیں نہ زندگی بھر اپنے قدموں پر چل سکتے ہیں ۔

ڈاکٹروں کے مطابق جیکسن کو دو ماہ تک حفاظتی خول یا braces پہننا ہوگا ، جو پٹھوں اور اعصاب کو ریڑھ کی ہڈی سے جوڑے رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.